چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں ظلم اور بربریت کی داستان رقم، چار با اثر وحشی جنسی درندے تین نابالغ بچیوں کے ساتھ ساری رات باری باری جنسی تشد د کرتے رہے۔ بچیوں کی منت سماجت اور چیخ و پکار پر بھی انہیں ترس نہ آیا اور زبردستی چرس کے سگریٹ بھی پلاتے رہے، پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔
نواحی گاﺅں 109/12-L کے قریب نواب ٹاﺅن کے رہائشی محمد اسحاق ولد محمد امین نے اپنے رشتے داروں علی اعجاز اور محمد ندیم کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بچیاں کچرا وغیرہ چننے کیلئے ریلوے سٹیشن کے قریب گئیں وہاں ایک نوجوان آیا اور اس نے کہا کہ قریبی محلے میں خیرات اور چاول بانٹے جا رہے ہیں، ہماری بچیاں وہاں پہنچیں تو پہلے سے موجود اس کے تین ساتھیوں زبیر، علی، نوید اور ان کے نامعلوم ساتھی نے اسلحہ کے زور پر انہیں کمرے میں بند کر دیا اور ساری رات ان کے ساتھ باری بار جنسی تشدد کرتے رہے۔
اس دوران وہ خود بھی چرس پیتے رہے اور زبردستی نابالغ بچیوں کو بھی پلاتے رہے، صبح انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایک ملزم نوید کو گرفتار کر کے باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ورثا نے چیچہ وطنی پریس کلب کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔