اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ، کسٹمز اور میری ٹائم سکیورٹی نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن میں 100 کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170 کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 2 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔