اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو چئیرمین ہلال احمر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی۔ وزرات نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ ابرار الحق کا قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے جبکہ وہ او آئی سی کے انسانی حقوق کے پہلے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
ابرار الحق کے ادارے سہارا ٹرسٹ کی انسانیت کے خدمات کا اقوام متحدہ بھی اعتراف کر چکی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر سعید الہیٰ چیئرمین ہلال احمر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔