نوازشریف کوبیرون ملک جانے دیا جائے یا نہیں؟وزیراعظم نے پارٹی کا اہم اجلاس بلا لیا

Last Updated On 14 November,2019 09:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مابق حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے ملک بھر میں پلان بی کے حوالے سے اجلاس کے دوران لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے۔
 

Advertisement