امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ایک مرتبہ پھر اظہار تشکر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا اے این آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سکھ کمیونٹی کے کرتار گردوارے جانے کے خواب کو پورا کرنے پر انکا شکر گزار ہوں۔
Punjab CM Amarinder Singh at Sultanpur Lodhi: I thank PM Modi&Pak PM Imran Khan for helping realise Sikh community’s dream of visiting Kartarpur Gurdwara. I hope this would be followed by more such gurdwaras like Panja Sahib&Nankana Sahib in Pak being opened to Indian devotees. pic.twitter.com/ZCnzUXa0E1
— ANI (@ANI) November 12, 2019
اس سے قبل کرتارپور صاحب گردوارہ سے واپسی پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ خاندان کا کرکٹ کے حوالے سے پرانا تعلق ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان یوں تو مختصر سفر کے بات ہوئی لیکن کرکٹ کی پرانی یادوں کا بھی ذکر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم عمران خان سے تعلق نکل آیا
دونوں کی پہلے کبھی نہ تو ایک دوسرے سے ملاقات رہی ہے اور نہ ہی دونوں ایک دوسرے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں لیکن کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے خاندانوں کے درمیان کرکٹ کا خاص تعلق ہے۔پاکستانی وزیر اعظم کو کرکٹ کے دنوں میں کھیلتے دیکھا ہے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے چچا نے 1934ء اور 1935ء کے دوران سنگھ کے والد کی کپتانی میں پٹیالہ اور انڈیا کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔
وزیر اعلی کے دفتر کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ ان (عمران خان ) کے چچا جہانگیر خان نے محمد نثار، لالا امرناتھ، تیز گیند باز امر سنگھ اور بلے باز وزیر علی اور امیر علی کے ساتھ پٹیالہ کے لیے کرکٹ کھیلا تھا۔ یہ ساتوں کھلاڑی کیپٹن امریندر سنگھ کے والد یادویندر سنگھ کی کپتانی والی ٹیم میں شامل تھے جو اس وقت پٹیالہ ریاست کے مہاراجہ تھے۔
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کھولے جانے کے بعد گردوارہ پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب بھی سکھ یاتریوں کے لیے کھولا جائے گا۔