اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے وضاحت مانگ لی۔
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ اپوزیشن کو واپس بھیج دی۔ تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے رولز کی خلاف ورزی کی، اسمبلی سیکرٹیریٹ وضاحت کی جائے کہ ڈپٹی سپیکر نے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔
یاد رہے اسمبلی سیکرٹیریٹ اپوزیشن رکن خواجہ آصف نے گذشہ جمعہ کو قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ آئین کے مطابق 7 دن کے اندر تحریک پر ووٹنگ کرانا لازم ہوتا ہے، اپوزیشن اگر وضاحت کے ساتھ تحریک دوبارہ جمع کرائے گی تو ووٹنگ کے لیے مزید 7 دن انتظار کرنا ہوگا۔