اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے اعتراض لگا دیا۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے مطابق اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی سپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے اعتراض لگا دیا۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے مطابق اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی سپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے ، یہ بھی واضح نہیں کہ قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے کون سے قاعدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔شعبہ قانون سازی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے ۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے اس اعتراض کے بعد ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی ہے