اسلام آباد: (دنیا نیوز) فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کوئی ٹائم فریم نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔
یاد رہے ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔ کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا، مسلم لیگ نون نے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔