لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا معاملہ، ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ن لیگ کے تحفظات پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ ن لیگ کے مستعفی ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی مشاورت کی جائیگی۔ چودھری پرویز الہیٰ عنقریب ن لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں، استعفوں پر حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب لیگی رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطمئن ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی سے بات ہو سکتی ہے۔