لاہور: (دنیا نیوز) لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے قیادت کو جمع کرا دیئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ارکان کے استعفے موصول ہوگئے، پیر کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔
رکن اسمبلی مسلم لیگ نون ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تمام قائمہ کمیٹیوں سے مسلم لیگ ن کے ارکان نے استعفے دے دیئے ہیں، حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے تک قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت قبول نہیں۔ مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے پر احتجاجا کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہی ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی مسلم لیگ ن سخت ردعمل کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا۔