ابرار الحق کے چیئر مین ہلال احمر مقرر کیے جانے کا اقدام چیلنج

Last Updated On 16 November,2019 10:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کے چیئر مین ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) مقرر کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سابق چیئرمین سعید الہٰی نے وکیل کے ذریعے ابرار الحق کی تعیناتی چیلنج کی۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، بطور چیئرمین میری تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی تھی، تین سال کی مدت نو مارچ 2020 میں مکمل ہو رہی ہے، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرار الحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے سے قبل کوئی آرڈر نہیں دیا گیا، عدالت جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ ابرارالحق سہارا فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اسلیے یہ مفادات کا ٹکراو بھی ہے۔