اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز تعینات کرنے کی منظور دے دی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان سے ایڈوکیٹ غلام اعظم قمبرانی، اسلام آباد سے فیاض احمد جندران اور سندھ سے لبنیٰ پرویز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
لبنیٰ پرویز اسلام آباد ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔