اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ڈیڈ لاک برقرار، مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پٹیشن کل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مشاورت مکمل کر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پٹیشن تیار کرلی، قانونی ٹیم نے سردار ایاز صادق اور احسن اقبال کی مشاورت سے پٹیشن تیار کی۔
پٹیشن سے متعلق مسلم لیگ ن آج رہبر کمیٹی کو بھی اعتماد میں لے گی، رہبر کمیٹی میں الیکشن کمیشن ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے ناموں پر غور ہوگا۔