اسلام آباد: (دنیا نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کر دیئے، پراپرٹی سیل کرنے کا اقدام انتقامی کارروائیاں ہیں۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نہیں، حکومت اپوزیشن سے محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے، مجھے حکومت کی نیت پر شک ہے، شہباز شریف کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کو سیل کیا گیا، حکومت کو آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کی ضرورت ہوگی، فرضی کہانیاں بنا کر ہر کسی کو چور کہا گیا۔