سرکاری ملازمین کی کاہلی ناقابل برداشت، سول سروس میں بہتری کیلئے نیا فارمولا تیار

Last Updated On 05 December,2019 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری ملازمین کے لیے سستی، کاہلی اورغفلت ناقابل برداشت، اب صرف کام کرنا ہو گا ورنہ گھر بھجوا دیا جائے گا۔ حکومت نے سول سروس میں بہتری کیلئے نیا فارمولا تیار کر لیا۔

نوجوان افسران کی کارکردگی جانچنے کا نیا معیارمقرر، بھرتی کے پہلے دس سال سخت محنت ورنہ جبری ریٹائرمنٹ، دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق دو دفعہ سپرسیڈ ہونے والے افسران اور کارکردگی بہتر بنانے کے مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے والے افسر کو 8 سے 10 دس سال بعد ہی جبری ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

افسران کے تبادلوں اورعہدہ برقرار رکھنے کے لئے فرض شناسی اور صلاحیت کو اہمیت دی جائے گی، خراب کارکردگی والے افسران کو 35 سے 40 سال کے دوران ریٹائرڈ کردیا جائے گا۔