مردان: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ آئندہ ہفتے معاملات طے ہو جائیں گے۔ ۔ حکومت اور اپوزیشن تناٶ کے باوجود قومی کاز کے لٸے ایک ہیں۔
مردان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ پارلیمنٹ کی بالا دستی میری ذمہ داری ہے۔ میرے دور میں سب سے زیادہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوٸے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتار چڑھاٶ سیاست کا حصہ ہے۔ قانون سازی کے لٸے اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔ مفاہمت سے معاملات طے ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن تناٶ کے باوجود قومی کاز کے لٸے ایک ہیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر کسی آئینی بحران کا خطرہ نہیں۔ بدھ کو سینٹ اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اجلاس ہوگا۔ أٸندہ ہفتے معاملات طے ہو جاٸیں گے۔