اسلام آباد: (دنیا نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان، خواجہ سعد رفیق کے علاوہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے، سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کئے گئے ہیں جو قومی اسمبلی کے آج شروع ہونے والے اجلاس کیلئے جاری کئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کی درخواست دی تھی۔