اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور رکن سندھ اسمبلی فرالگ تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔
ریفرنس میں دیگر 22 ملزمان بھی نامزد ہیں۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سمٹ بنک کی رقوم جعلی اکاونٹس میں منتقل کیں، آصف زرداری، فرال، تالپور نے بے نامی داروں کے ذریعے فنڈز میں خورد برد کی، آصف علی زرداری کو نوازنے کے لیے 1 ارب 20 کروڑ اور 95 کروڑ منتقل کئے گئے، انور مجید نے حسین لوائی کے ساتھ مل کر آصف زرداری کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا۔