کراچی: (دنیا نیوز) بے نامی اکاؤنٹ کے بعد بے نامی جائیداد کا ایک اور کیس منظر عام پر آ گیا ہے، نیب نے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق نیب کی طرف سے موصول ہونے والے نوٹس کو دیکھ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔
نیب حکام کا کہنا ہے خاتون کے نام پر مہنگے علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کر کے نکالا گیا، پلاٹ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا۔
بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ نیب نے بلایا ہے مگر پلاٹ ہمارا نہیں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، نیب نے کچھ پوچھنا ہے تو کرایہ بھی دے، بھائی کے ساتھ رہتی ہوں اگر پلاٹ میرا ہوتا تو شاہ فیصل کالونی میں رہتی۔