جعلی اکاؤنٹس کیس: لیاقت قائم خانی کا برآمد بیشتر اشیا کی ملکیت ماننے سے انکار

Last Updated On 06 October,2019 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے تفتیش جاری ہے، ملزم نے گھر سے برآمد بیشتر اشیا کی ملکیت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم لیاقت قائم خانی نے کہا ہے کہ 8 بھائی ہیں، سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں، برآمد کی گئی گاڑیاں میری نہیں، خاندان اور دیگر پارٹنرز کی ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت قائم خانی نے فنگر پرنٹس سے کھولے گئے لاکر سے برآمد قیمتی زیورات سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کا ڈاکٹر ڈنشا اور یونس قدوائی سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ کل ختم ہو رہا ہے، اس کے مزید ریمانڈ کے لیے نیب احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔