کراچی: (دنیا نیوز) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے ہر شہری کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، سماعت سے محروم افراد اب گاڑی چلاسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خصوصی افراد کیلئے جتنا بھی کام کیا ہے وہ کم ہے، خصوصی لوگ بہت باصلاحیت ہیں، ان بچوں کی بحالی ہمارے لیے بہت اہم ہے، جب سے چارج سنبھالا ہے ان افراد کیلئے بہتر قانون سازی کی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، سماعت سے محروم افراد بھی گاڑی چلا سکتے ہیں مگر انہیں لائسنس کے اجرا کی قانون میں گنجائش نہیں تھی۔