آرمی چیف کی تین سال تک توسیع ہو جائے گی: شیخ رشید

Last Updated On 07 December,2019 06:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور آرمی چیف کی تین سال تک توسیع ہو جائے گی۔

راولپنڈی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا میڈیا مضبوط میڈیا ہے، جس کی واضح مثال آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کا کیس ہو یا وزیر اعظم عمران خان کا میڈیا آزادانہ تبصرے کرتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کہہ رہے تھے استعفی لینے آیا ہوں، میں پوچھتا ہوں مولانا صاحب بتائیں استعفی کہاں ہے؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

کشمیریوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے بھائیوں کو نہیں بھولے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پائیں گے۔ تاجر بھائیوں کو کہوں گا اس طرح مت آپس میں لڑنا جیسے اسمبلی میں ہو رہا ہے، مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔

معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج دس روپے بڑھ گئی ہے۔

راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنڈی میں ہماری بیٹیوں کی چار یونیورسٹیاں ہوں گی، ماں بچہ ہسپتال بنارہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔