آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی لاہور آمد، داتا دربارؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی لاہور آمد، داتا دربارؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد یہ پہلا دورہ لاہور ہے، اس موقع پر انہوں نے سفید ٹوپی، شلوار قمیض کے اوپر نیلے کوٹ کے ساتھ کندھوں پر چادر ڈال رکھی تھی۔