اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہین کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔