لاہور: ( روزنامہ دنیا) وزیرا عظم عمران خان نے براہ راست پنجاب کی وزارتوں بارے رپورٹ مانگ لی، ہر ہفتے دو وزرا سے ملاقات کریں گے اور ان کے محکموں کی کارکردگی چیک کریں گے۔
وزیر اعظم نے صوبائی وزرا سے براہ راست ملاقاتیں شروع کر کے کارکردگی رپورٹس مانگ لیں، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور وزیر تعلٰیم مراد راس وزیر اعظم سے ملاقات کر کے اپنی محکمانہ پرفارمنس دے چکے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل میں صوبائی وزرا کیا کرنا چاہتے ہیں، عوام کے سامنے لایا جائے، وزیراعظم کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 14 ماہ میں وزارتوں میں کیا کیا گیا وہ بھی عوام کو بتایا جائے۔