خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی ہے، وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 09 December,2019 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری فیملی سیاست میں آ جاتی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، بڑے مقصد کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں، جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے، انسان کا وژن جتنا بڑا ہوگا اتنی ہی کامیابی حاصل کرے گا، کچھ دن پہلے بھی ایک پلان ہوا تھا، پھر بی اور سی ہوا، پھر زیڈ پر چلا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے کہا گیا آپ سائنس و ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لیتے، فواد چودھری کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا، اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھیلانا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے فواد چودھری کی کوشش کو سراہتا ہوں، ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے، خود اعتمادی کھونے والی قوم محتاج ہو جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم تعلیم کے شعبہ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ماضی میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی، کچھ لوگ برے وقت میں دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں، گر کر کھڑے ہونے کے بعد آپ میں اور طاقت آجاتی ہے، جب تک آپ ہار نہیں مانیں گے، آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کچھ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بوڑھے ہو جاتے ہیں، ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے، کرکٹ پر باتیں کرتا اور کروڑوں کما سکتا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا جب کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے بھی رول ماڈلز تھے، جمعہ کی نماز کیلئے والد زبردستی لے کر جاتے تھے، دنیا کے رول ماڈل نبی کریم ﷺ ہیں۔

 

 

Advertisement