اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان سے ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک تھے۔
چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کے ہمراہ سعودی وفد بھی تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مزید فروغ اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔