اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آج پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ واقعے کی تمام انکوائری ہوگی اور جو بھی ذمہ دار ہے، اس کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلا کی تین سے چار ہفتے پہلے لڑائی ہوئی تھی۔ وکلا اور ڈاکٹرز کی لڑائی کے بعد صلح کروا دی گئی تھی۔ معاملہ ختم ہو گیا تھا لیکن آج دوبارہ پھر شروع ہوا۔ سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھ کر وکلا آج مشتعل ہوئے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ واقعہ کی انکوائری میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔