ہفتے کی صبح لاہور میں شدید دھند، اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 13 December,2019 10:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے کو اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بونیر، چترال، دیر، ما لاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، بٹگرام، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے، بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ راولپنڈی، اٹک ، چکوال اور جہلم کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔