اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اتحادیوں سے رابطے کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کی جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات ، جی ڈی اے وفد میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر ، سائرہ بانو، علی نواز شاہ جبکہ حکومتی رابطہ کمیٹی میں وفاقی وزرا عمر ایوب خان ،خسروبختیار ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور جہانگیر خان ترین شامل تھے
ملاقات میں جی ڈی اے کیساتھ باہمی معاملات اور سندھ بالخصوص جی ڈی اے ممبران کے حلقوں میں ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ، حکومتی کمیٹی نے جی ڈی اے کو تمام تحفظات دور کرنے اور سندھ سے متعلق وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکمت عملی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی