اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی نمائندگی کے لئے گائیڈ لائنز دینگے۔ اجلاس میں ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا جائیگا، اجلاس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان سیاسی امور پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دینگے۔