اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ای او بی آئی پنشن میں اضافے کو ریاست مدینہ کی طرف ایک اور قدم قرار دیدیا ہے۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ حکومت نے ای او بی آئی پینشن میں 62 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ایک سال میں اسے 8 ہزار 500 تک بڑھا دیا ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔ یہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔
Our govt has increased the EOBI old-age pension by 62% from Rs.5250 to Rs.8500 within a year.This helps us provide pensioners security in their post-retirement yrs. Much of this contribution comes from improving the Institution itself. Another step towards Madina Ki Riyasat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2019