لاہور ہائیکورٹ: پرویز مشرف کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش

Last Updated On 17 December,2019 05:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے درخواست چیف جسٹس کو بجھوا دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اور فریقین کا تعلق دوسرے شہر ہے، اس صورت میں درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟

سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا نے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا اور درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم نوعیت کی نکات اٹھائے گئے، اس لیے ان کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ: فواد چودھری