آئین شکنی کیس بے بنیاد، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا: پرویز مشرف

Last Updated On 03 December,2019 11:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کیس میں میری شنوائی نہیں ہو رہی، میرے وکیل کو بھی نہیں سنا جا رہا، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، ہسپتال آنا لگا رہتا ہے۔ چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں زیادتی ہو رہی ہے، میری شنوائی نہیں ہو رہی، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا۔ میرے وکیل کو بھی نہیں سنا جا رہا۔ اس کے باوجود امید ہے مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔

پرويز مشرف کا کہنا تھا کہ جنگیں لڑ چکا ہوں، ملک کی دس سال خدمت کی۔ میں نے ملک کے لئے بہت خدمات انجام دیں۔ میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے۔ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کی بات سنی جائے۔ طبیعت خراب ہے، کیس میں کمیشن میرا بیان ریکارڈ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: غداری کیس کا فیصلہ روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری