لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے میاں جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف سمیت 7 افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نیب کے مطابق نیب نے میاں انور لطیف، میاں منور لطیف، میاں امجد لطیف کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب نے میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے اور والدہ کو بھی طلب کیا ہے۔