لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک ہے، عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اور روٹی بند کر دی گئی۔