لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، سیاسی طور پر کوئی ناراضگی ہو سکتی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو موجود ہے، نیٹ ورک کے دیگر کارندے کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے لیڈر میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے میڈیکل کی بھی سہولت نہیں تھی۔ جیل حکام نے سہولیات نہ دینے بارے پہلے ہی بتا دیا تھا۔ بیمار نہیں تھا، اس لیے میں بیمار بھی نہیں بنا۔ مجھے ڈاکٹر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہسپتال نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں چھ ماہ تک جیل میں رہا۔ خواجہ سعد رفیق، فواد حسن فواد اور سلمان رفیق بھی اسی جیل میں تھے لیکن کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔