رانا ثناء اللہ کیس کی ریکوائرمنٹ فوٹیج نہیں ہے: اے این ایف

Last Updated On 25 December,2019 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی رہائی کے بعد پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راجہ انعام کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کیس کے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے۔ اس کیس کی ریکوائرمنٹ فوٹیج نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کیس میں تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے تھے، برآمدگی سے متعلق بیانات بھی جمع کرائےہیں۔

راجہ انعام کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کا کیس سامنے نہیں آیا، تمام دستاویزات جمع کرا چکےہیں، 3 گواہوں کے بیانات عدالت میں جمع ہیں، ہم نےروزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دی۔

اے این ایف لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں 15 گواہ، کیمکل ایگزائمنر کی رپورٹ ہے۔ اس کیس کی ریکوئرمنٹ فوٹیج نہیں ہے۔
 

Advertisement