لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مبینہ ساتھی نوید کمانڈو کی دہشتگردی مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزائے موت کیخلاف نوید کمانڈو اس کے ساتھیوں انجم نیاز اور طاہر کی عمر قید کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
فیصل آباد پولیس نے سابق ناظم بھولا گجر کے قتل میں نوید کمانڈو اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ نوید کمانڈو کا بھولا گجر کو قتل کرنے کا اعترافی بیان موجود ہے، اعترافی بیان موجود ہو تو مجرم کو سزا سے بری نہیں کیا جا سکتا۔