لاہور: (دنیا نیوز) گاڑی سے ہیروئن برآمد ہونے کے کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے درخواست دی کہ وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے بیان دیا تھا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے وقت برآمدگی کی فوٹیج بنائی گئی ہے، فوٹیج فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وقت بنائی گئی فوٹیج کی فراہمی کیلئے درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ سابق وزیر قانون کو 4 جنوری کو سابق وزیر قانون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔