رانا ثناء اللہ کروڑوں روپے کے مالک، اثاثے منجمد کرنے کی استدعا

Last Updated On 24 August,2019 10:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے اثاثوں کی تفصیلات دنیا نیوز سامنے لے آیا۔ رانا ثنا اللہ کے نام کروڑوں روپے کے پلاٹس، گھر، دکانیں اور گاڑیاں ہیں۔ اے این ایف نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کر ڈالی۔

اے این ایف دستاویزات کے مطابق مسلم لیگی رہنما کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، رانا ثنا، انکی فیملی ممبر اور قریبی عزیز داروں کے نام پر کل 14 کمرشل پلاٹس ہیں۔

سابق صوبائی وزیر قانون، انکی فیملی اور قریبی عزیز داروں کے نام پر 50 سے زائد دکانیں ہیں، رانا ثنا انکے بھائی اور والدہ کے نام پر فیصل آباد میں دو گھر اور دو کمرشل ہالز ہیں۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق لیگی رہنما اور انکے فیملی ممبرز کے بینک اکاونٹس میں بھاری رقم موجود ہے، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے تمام پراپرٹی منشیات سمگلنگ سے بنائی ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ اور انکی فیملی کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔
 

Advertisement