لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ منشیات کیس میں اے این ایف کی حکم پر پنجاب پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے مبینہ 4 فرنٹ مینوں کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق پرویز اختر الیاس کے خلاف 13/20/65 کا مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ شمو مسیح کے خلاف منشیات کا مقدمہ پہلے بھی درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن عدالت لاہور: گرفتاررانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد
رپورٹ کے مطابق رانا اظہر کے خلاف سمن آباد اور فیکٹری ایریا فیصل آباد میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ عمران ولد دولت خان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔
پنجاب پولیس نے ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ آر پی او فیصل آباد کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے اے این ایف کو بھجوا دی گئی ہے۔