اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں، دل اور شوگر کے مریض کو ادویات اور خوراک نہیں دی جا رہی، کچھ ہوا تو ذمےدار حکومت ہوگی۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عمران صاحب انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل آپ کو پچھتانا پڑے، رانا ثناءاللہ کو ذہنی اذیت دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران صاحب اتنا ڈر کہ آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناااللہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔