فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزارت اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب پولیس سے رانا ثناء اللہ سمیت پکڑے جانے والے ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان کا کریمنل ریکارڈ، منشیات کی لین دین، منی لاڈرنگ اور دہشتگردی تنظمیوں کی فنڈنگ کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
اس مراسلے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع اور سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو 15 جولائی تک ریکارڈ بھیجنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معلومات کی فراہمی کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں آ سکیں گی۔