رانا ثنا اللہ کے داماد کو قتل کیس میں گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع

Last Updated On 09 August,2019 04:58 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار کو دو افراد کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فیصل آباد پولیس ذرائع کے مطابق احمد شہریار کی گرفتاری دو سگے بھائیوں آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل میں ملوث ملزم مزمل کے انکشاف پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو فیصل آباد کے علاقے مسعود آباد میں دو سال قبل قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے مقدمات تھانہ سمن آباد میں درج کئے گئے تھے۔ احمد شہریار کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
 

Advertisement