لاہور: (روزنامہ دنیا) انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے 15 کلو ہیروئین کیس میں گرفتارسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کروانے کی درخواست پر جیل حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت کے روبرو پیش کردہ پہلی رپورٹ کے مبہم ہونے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کروانے کی درخواست پر جیل حکام سے 9 اگست کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے
درخواست گزار رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ، انکا مناسب علاج بھی نہیں کیا جا رہا۔جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ بھی انہیں نہیں دی گئی ۔