رانا ثناءاللہ کیخلاف واٹر پراجیکٹس میں منتھلیاں وصول کرنے کے انکشافات

Last Updated On 21 August,2019 02:22 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں منشیات کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔ فرنچ حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر پراجیکٹس سے رانا ثناءاللہ کی جانب سے ماہانہ نذرانے وصول کرنے کے انکشافات سامنے آ گئے۔

فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے کرپشن کے مزید انکشافات سامنے آگئے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ رانا ثناءاللہ فرنچ گورنمنٹ کے تعاون سے چلنے والے واٹر پراجیکٹس سے منتھلیاں وصول کرتے رہے ہیں جبکہ واٹر پراجیکٹس میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری میں رانا ثناءاللہ کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آسکیں گے۔
 

Advertisement