فیصل آباد: (دنیا نیوز) منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار کو آصف بٹ قتل کیس میں عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیل کے مطابق پولیس نے انتہائی سخت سیکورٹی میں رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار کو آصف بٹ قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر رانا شہریار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔
خیال رہے کہ پولیس نے آصف بٹ قتل کیس میں رانا شہریار کو 14 روز قبل لاہور عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔