محمد سبطین خان نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Last Updated On 07 January,2020 09:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی جہاں محمد سبطین نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

 

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محمد سبطین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد سبطین خان کو صوبائی وزارت کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سبطین خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں اور اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے۔