ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

Last Updated On 09 January,2020 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکی میں موجود 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ہے جو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

امیگریشن حکام نے ترکی سے ڈیپورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی جانچ پڑتال کرکے ان میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

 

تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انھیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔